Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سعودی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کی ہدایات جاری کردیں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں سعودی ڈپازٹ کی رقم بھی بڑھانے پرغور
اپ ڈیٹ 10 جنوری 2023 11:16am
تصویر: پی ایم آفس
تصویر: پی ایم آفس

سعودی ولی عہد اوروزیراعظم محمد بن سلمان ن سعودری عرب کی جانب سے پاکستان میں جاری سرمایہ کاری ایک ارب سے بڑھا کر 10 ارب ڈالر تک کیے جانے کے منصوبے پر غور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

سرکاری خبررساں ایجنسی ’سعودی پریس ایجنسی‘ کے مطابق ولی عہد نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں سعودی ڈیپازٹ کی رقم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پرغورکرنے سے متعلق ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

ولی عہد کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا جائزہ لینے کی ہدایت سے متعلق اقدامات کا اعلان آج (منگل) صبح کیا گیا ۔

واضح رہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیران دنوں سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں اور گذشتہ روز ان کی سعودی ولی عہد سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔

تاہم سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد کی جانب سے ان اقدامات کا اعلان پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور محمد بن سلمان کے درمیان جاری رابطوں کے پس منظرمیں کیا گیا ہے۔

یاد رہے 25 اگست 2022 کو پاکستان کے لیے اعلان کردہ سعودی سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک محدود تھی جسے اب 10 ارب تک بڑھانے کی بات کی گئی ہے۔

پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان اس سے قبل اگست 2022 میں کیا گیا تھا۔ جبکہ اسٹیٹ بینک میں سعودی ڈپازٹ میں دسمبر میں توسیع کی گئی تھی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محمد بن سلمان کی ہدایات پاکستان اور اس کے عوام کی معیشت کی حمایت میں مملکت کے موقف کی تصدیق کرتی ہیں۔

Saudia Arabia

پاکستان

Muhammad bin Salman

PM Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div