Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

پہلا ون ڈے: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

فاسٹ بولر نسیم شاہ مقابلے کے بہترین کھلاڑی قرار پائے
اپ ڈیٹ 09 جنوری 2023 11:13pm
محمد رضوان 77 رنز اسکور کرکے نا قابل شکست رہے۔ فوٹو — پی سی بی
محمد رضوان 77 رنز اسکور کرکے نا قابل شکست رہے۔ فوٹو — پی سی بی

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے مقابلے میں 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کرلی۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے مہمان ٹیم کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس میں کیویز مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنا سکے۔

پہلی اننگز

کیویز کی جانب سے مائیکل بریس بریس ویل 43، ٹام لیتھم 42 اور گلین فلپس 37 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ بولننگ میں گرین شرٹس کے نسیم شاہ 5، اُسامہ میر دو، محمد نواز اور محمد وسیم ایک، ایک شکار کرنے میں کامیاب ہوئے۔

دوسری اننگز

نیوزی لینڈ کا 256 رنز کا ہدف قومی کرکٹ ٹیم نے 49 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان سے با آسانی پورا کرلیا۔

بیٹنگ میں پاکستان کی طرف سے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نا قابل شکست 77، کپتان بابر اعظم 66 اور اوپننگ بیٹر فخر زمان نے ٹیم میں واپسی پر 56 رنز اسکور کیے۔

مہمان ٹیم میچ میں اپنے ہدف کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوسکی نہ مد مقابل ٹیم کے آدھے کھلاڑیوں کو پویلیئن کی راہ دکھا پائی، البتہ نیوزی لینڈ کے مائیکل بریس ویل دو جب کہ گلین فلپس اور کیوی کپتان ٹم ساؤتی ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

مین آف دی میچ

میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ مقابلے کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ہیں جنہوں نے 10 اوورز میں 57 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں 11 جنوری بروز بدھ کو کھیلا جائے گا۔

cricket

karachi

odi series

Pakistan vs New Zealand

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div