Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پشاور کی بی آر ٹی بسوں میں اضافے کا فیصلہ

62 نئی بسیں پاکستان پہنچ چکی ہیں، ترجمان ٹرانس پشاور
شائع 09 جنوری 2023 01:38pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

پشاورکی ریپڈ بس ٹرانزٹ (بی آر ٹی) بِسوں میں اضافے کا فیصلہ مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ترجمان ٹرانس پشاور صدف کامل کا کہنا ہے کہ کل سے 25 نئی بسیں چلائی جائیں گی کیونکہ روزانہ مسافروں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

ترجمان نے کہا کہ مسافروں کی زیادہ تعداد کے پیش نظر بسیں بڑھانے کا فیصلہ کیا جبکہ نئے روٹس بھی جلد فعال کریں گے کیونکہ بی آر ٹی کی 62 نئی بسیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے روٹس کا اجرا اور بسوں کی تعداد میں اضافہ مسافروں کی تعداد کے تناسب میں بہتری لاکر رش میں کمی کا باعث بنے گا۔

خیبر پختونخوا

BRT Peshawar

Trans Peshawar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div