Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا

وزیر خزانہ کیخلاف بطور سینیٹر حلف نہ اٹھانے پر نااہلی کی کارروائی ختم
شائع 09 جنوری 2023 11:44am
فوٹو۔۔۔ بزنس ریکارڈر
فوٹو۔۔۔ بزنس ریکارڈر

سینیٹر اسحاق ڈار کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا، الیکشن کمیشن نے وزیر خزانہ کے خلاف بطور سینیٹر حلف نہ اٹھانے پر نااہلی کی کارروائی ختم کرتے ہوئے ممبر ایوان بالا کےلئے اہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف تحریک انصاف کے رہنما شہزاد وسیم کی درخواست مسترد کر دی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ منتخب ہونے کے بعد 2 ماہ حلف نہ اٹھانے پر نااہلی کے آرڈیننس کا اطلاق اسحاق ڈار پر نہیں ہوتا۔

الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کے خلاف ازخود کارروائی شروع کی تھی اور وزیرخزانہ سے متعلق 26 ستمبر 2022 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا،حلف نہ اٹھانے پر اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

اسحاق ڈار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن 29 مارچ 2018 کو معطل ہوا تھا،سپریم کورٹ سے درخواست خارج ہونے پر نوٹیفکیشن بحال کیا گیا تھا،جس کے بعد انہوں نے پاکستان پہنچ کر بطور ممبر سینیٹ اور وزیر خزانہ حلف لیا تھا۔

PMLN

Ishaq Dar

ECP

Finance minister

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div