Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سلیکشن کمیٹی اور ہم ایک پیج پر ہیں، بابر اعظم

ون ڈے سیریز کیلئے وکٹ دیکھ کر فائنل الیون کا انتخاب کریں گے، کپتان بابر
اپ ڈیٹ 08 جنوری 2023 05:55pm

شان مسعود کے نائب کپتان مقرر کئے جانے سے لاعلمی اور سلیکشن کمیٹی سے شکوہ کے سوال پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی اور ہم ایک پیج پر ہیں، ہماری مشاورت سے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

بابراعظم کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز کیلئے وکٹ دیکھ کر فائنل الیون کا انتخاب کریں گے اور ون ڈے سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان تین میچزپرمشتمل سیریزکا پہلا ون ڈے کل کراچی میں کھیلا جائے گا۔

میچ سے قبل کراچی میں کیوی کپتان کین ولیمسن کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کپتان بابراعظم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وائٹ بال میں ہماری کارکردگی اچھی ہے، اس کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بولنگ لائن بہت مضبوط ہے، کوشش ہوگی بہترین فائنل الیون کا انتخاب کریں۔

بابر اعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بہترین ہے، سیریز میں اچھے میچز ہوں گے۔

سابق کپتان سرفراز احمد کی واپسی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سرفراز نے چار سال بعد ڈریم کم بیک کیا.

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم بہت مضبوط ہے، کوشش ہوگی کہ پاکستان کے خلاف اچھا پرفارم کریں، پاکستان کے ساتھ سیریز چیلنجنگ ہوگی۔

babar azam

Pakistan vs New Zealand

PAK V NZ

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div