Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
12 Shawwal 1445  

پارلیمنٹ حملہ کیس: عمران خان کی بریت کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ کل وفاقی کی اپیل پر سماعت کرے گا
شائع 08 جنوری 2023 12:32pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

پارلیمنٹ حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی بریت کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر کردی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ کل وفاقی کی اپیل پر سماعت کرے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے پیر کو اپیل سماعت کیلئے مقرر کی ہے، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اپیل کی سماعت کریں گے۔

وفاق نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے ذریعے اپیل دائر کر رکھی ہے، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، پرویز خٹک اور دیگر کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ خلاف قانون ہے، ٹرائل کورٹ نے جلد بازی میں فیصلہ کیاہے۔

یاد رہے کہ خصوصی عدالت نے 29 اکتوبر 2020 کو عمران خان اور دیگر کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

واضح رہے کہ حکومت مخالف دھرنوں کے دوران 31 اگست 2014 کو تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان اور دیگر کی پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت درخواستیں منظور کی تھیں۔

وفاق نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے ذریعے بریت کے خلاف درخواستیں دائر کیں تھیں۔

pti

imran khan

Islamabad High Court

parliment attack case

justice aamir Farooq

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div