Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

روسی صدر کا یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا اعلان

دوسری جانب محاذ پر روسی افواج کے حملے جاری۔
شائع 05 جنوری 2023 08:38pm
تصویر بزریعہ روئٹرز
تصویر بزریعہ روئٹرز

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے آرتھوڈوکس کرسمس کے موقع پر جمعہ اور ہفتہ کو یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا حکم دیا ہے۔ تاہم، یوکرینی حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اس سے قبل پیوٹن پر زور دیا تھا کہ وہ یوکرین میں یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کریں۔

یہ پہلی بار ہے کہ اردغان جو روس کے ایک اہم اتحادی ہیں، نے پیوٹن کی افواج سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

اردغان نے جمعرات کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بھی بات کی تھی۔

جرمن چانسلر اولاف شولز کو یوکرین کو بھاری ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے نئے دباؤ کا سامنا ہے، فرانس نے کہا تھا کہ وہ ”ہلکے جنگی ٹینک“ فراہم کرے گا اور صدر جو بائیڈن نے تصدیق کی کہ امریکہ بریڈلی فائٹنگ وہیکلز بھیج سکتا ہے۔

دوسری جانب محاذ پر یوکرین کے جنرل اسٹاف کے مطابق، روسی افواج نے مشرقی شہر باخموت پر اپنا حملہ جاری رکھا ہوا ہے، اور علاقے میں 60 سے زائد بستیوں پر گولہ باری کی ہے۔

گورنر الیگزینڈر سٹاروخ نے کہا کہ روس نے 24 گھنٹوں میں جنوبی زاپوریزہیا کے علاقے میں 100 سے زیادہ بار گولہ باری کی، جس میں کم از کم دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

خرسان اور زاپوریزہیا میں مزید 45 بستیوں پر حملے ہوئے۔

russia

Ukraine

Temporary Cease Fire

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div