Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پنجاب حکومت نے وفاق کی توانائی بچت اسکیم مسترد کر دی

معاملہ کابینہ میں لے کر جائیں گے، میاں اسلم اقبال
شائع 03 جنوری 2023 07:46pm

پنجاب حکومت نے وفاق کی توانائی بچت اسکیم کے فیصلوں کو مسترد کر دیا۔

سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ معاملہ کابینہ میں لے کر جائیں گے، وفاقی حکومت کو یہ معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لانا چاہیئے تھا۔

میاں اسلم اقبال نے وفاقی حکومت کے مارکیٹس کے اوقات کار کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ معیشت پہلے ہی تباہ ہے، وفاقی حکومت کے فیصلے مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کا دکانیں ساڑھے آٹھ بجے بند کرنے کا فیصلہ مسترد کرتی ہے۔ امپورٹڈ حکومت کے فیصلے پنجاب حکومت کو قبول نہیں ہیں، وفاقی حکومت اپنی ناکامی کے فیصلے عجلت میں کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کرے گی، چیمبرز اور دکانداروں سے میٹنگ کریں گے۔

اسلم اقبال نے کہا کہ معیشت پہلے ہی سکڑ گئی ہے، حکومت اپنی ناکامی کا بدلہ عوام سے لے رہی ہے۔

Mian Aslam Iqbal

Energy Policy

Government of Punjab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div