Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی

54 نئی ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کی بھی منظوری
شائع 03 جنوری 2023 03:52pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کی منظوری دے دی جبکہ 54 نئی ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے بیان کے مطابق وفاقی کابینہ نے 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی، زیادہ ترادویات کی قیمتوں میں 30 فیصد کمی ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ بلڈ پریشر، کینسر اور آنکھوں کی بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے، مختلف بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے۔

وفاقی وزیرصحت کا مزید کہنا تھا کہ 54 نئی ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے، یہ نئی ادویات کینسر اور مختلف بیماریوں میں استعمال ہوں گی،ماضی میں پی ٹی آئی کی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں 700 فیصد تک اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈریپ میں میرٹ اور شفافیت کے نظام کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہیں،عوام کی فلاح وبہبود کیلئے معیاری ادویات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

federal cabinet meeting

medicine prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div