Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

کیا خانہ کعبہ میں برفباری کی ویڈیو اصلی ہے ؟

مسجد الحرام میں برفباری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
شائع 02 جنوری 2023 10:11pm

خانہ کعبہ میں برفباری کی ویڈیو پر سعودی حکام کو وضاحت جاری کرنی پڑگئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا تھاکہ مسجد الحرام میں پہلی بار برفباری ہوئی ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی اور لوگ اس حوالے سے حقیقت معلوم کرنے کی کوشش کرتے رہے۔

سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں برفباری اور ژالہ باری کے مناظر پر مشتمل سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے’۔

دوسری جانب سعودی میڈیا کے مطابق المسجد الحرام میں پیر کو بارش ہوئی ہے اور عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف کرتے رہے۔

بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Saudia Arabia

snowfall

Kabba

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div