Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کردی، لیگی رہنما

ایک رات میں انتظامات ممکن نہی، لیگی رہنما
شائع 31 دسمبر 2022 11:42am
اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب
اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب

مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کردی ہے، حکومت کو یونین کونسلز میں اضافے کا اختیار حاصل ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں ایک ہزار پولنگ اسٹیشن پر تقریباً25 ہزار افراد کو تعینات کرنا تھا۔ ایک رات میں اتنے لوگوں کی تعیناتی ممکن نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات آج کرانے کا حکم دیا تھا، عدالت کا احترام کرتے ہیں، ایک رات میں انتظامات ممکن نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں گزشتہ بلدیاتی انتخابات بھی ہمارے دور میں ہوئے تھے، عمران خان نے اپنے دور میں بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے۔ پی ٹی آئی رونا دھونا بند کرے اور میدان میں مقابلہ کرے۔

PMLN

Islamabad High Court

islamabad local bodies election

Islamabad LG polls Dec 31

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div