Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراسکرینگ کاعمل شروع

ضرورت پڑنے پر مشتبہ مسافرکوروک کرکورونا ٹیسٹ کیاجارہا ہے
شائع 31 دسمبر 2022 11:03am
تصویر:  ایوی ایشن/ فائل
تصویر: ایوی ایشن/ فائل

وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراسکرینگ کا عمل شروع کردیا ہے۔

بارڈرہیلتھ سروسزکی ہدایت پرکورونا ٹیسٹنگ کاعمل شروع کیا ہے جبکہ تمام مسافروں کا انٹری پوائنٹ پر ٹمریچرچیک کرنے کے ساتھ ہی ضرورت پڑنے پرمشتبہ مسافر کو روک کر کورونا ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کا فی الحال کوئی خطرہ نہیں، پاکستان ان چند ملکوں میں ہے جہاں 90 فیصد ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔

COVID 19

coronavirus

اسلام آباد

islamabad airport

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div