Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

کراچی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے اننگز ڈکلیئر کردی، پاکستان پر 174 رنز کی برتری

مہمان ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 612 رنز بنائے
اپ ڈیٹ 29 دسمبر 2022 03:39pm
فوٹو۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔ اے ایف پی

کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز 612 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی جبکہ کیویز کو پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 174 رنز کی برتری مل گئی۔

چوتھا روز

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن اور اش سودھی نے 440 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں بلے بازوں نے ٹیم کا اسکور 595 تک پہنچایا تو کیویز کی ساتویں وکٹ گرگئی، اش سودھی 65 رنز بناکر ابرار احمد کا شکار بنے۔

کین ولیمسن اور اش سودھی نے ساتویں وکٹ کے لئے 159 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی جبکہ کیوی کپتان نے پاکستان کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کی اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں ٹم ساؤتھی اور نَل ویگنر صفر رنز پر پاکستانی بالرز کا شکار بنے، پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 5، نعمان علی نے 3 جبکہ محمد وسیم جونیئر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ولیمسن اور سودھی کی شاندار بلے بازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز 612 رنز 9 وکٹوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کردی اور پاکستان پر 174 رنز کی سبقت حاصل کرلی۔

174 رنز کی برتری کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف میچ میں پوزیشن مضبوط ہوگئی۔

تیسرا روز

کیوی ٹیم نے تیسرے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں پر 440 رنز بنائے تھے جبکہ اسے پاکستان پر 2 رنز کی برتری بھی حاصل تھی۔

پاکستان کے سلمان علی آغا بدستور بیمار ہیں اور آج بھی فیلڈنگ کے لیے نہیں آئے، حسن علی ان کی جگہ فیلڈنگ کر رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مکمل فٹ ہونے کے بعد میدان میں موجود ہیں۔

تیسرا روز

تیسرے روز کیوی اوپنرز ڈیون کونوے اور ٹام لیتھم نے پاکستان میں اوپننگ شراکت کا 57 سالہ کیوی ریکارڈ توڑتے ہوئے 183 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

لیتھم 113، کونوے 92، ہینری نکولس 22، ڈیرل مچل 42، ٹام بلنڈل 47، مچل بریسویل 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان کین ولیمسن نے سنچری مکمل کرلی۔ وہ 109 رنز کے ہمراہ کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 3، نعمان علی نے 2 جبکہ محمد وسیم جونیئر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دوسرا روز

کھیل کے دوسرے روز پاکستان نے 317 رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر بقیہ اننگز کا آغاز کیا لیکن کپتان بابراعظم دوسرے روز پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ٹم ساوتھی کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 161 رنز کی اننگز کھیلی۔

بابراعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد نعمان علی نے آغا سلمان کے ساتھ مل کر 54 رنز کی شراکت قائم کی۔ تاہم، نعمان علی کی وکٹ گرنے کے بعد کوئی کھلاڑی وکٹ پر ساتھ نہ دے سکا۔

آغا سلمان نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی اور 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 438 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

کیوی کپتان ٹم ساوتھی نے 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ اش سودھی، اعجاز پٹیل اور مائیکل بریسویل نے2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس کے علاوہ فاسٹ بولر نیل واگنر ایک ہی وکٹ لے سکے۔

جس کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم کے اوپنرز بلے بازوں نے شاندار آغاز کیا، ٹام لیتھم نے 78 اور ڈیون کونوے 82 رنز بنائے، قومی ٹیم کی جانب سے فاسٹ اور اسپن بولرز نے وکٹ لینے کی کوشش کی تاہم کامیابی نہیں مل سکی۔

پہلا روز

قومی ٹیم نے ٹیسٹ کے پہلے روز ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی تین وکٹیں 48 کے اسکور پر گرگئیں جبکہ چوتھی وکٹ 110 رنز پر گری جس کے بعد کپتان بابراعظم اور سرفراز احمد نے ٹیم کو سہارا دیا۔

دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں 196 رنز بنائے گئے، کھیل کے آخری اوورز میں سرفراز احمد 86 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

اس سے قبل، اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق 7 رنز، شان مسعود 3 رنز، امام الحق 24 رنز اور سعود شکیل 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

cricket

test series

Baber Azam

karachi test

Kane williamson

Pakistan vs New Zealand

icc world test championship

PAK V NZ

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div