Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

انسداد اسموگ مہم: 100 سے زائد دکانیں اور ریسٹورنٹس سیل

دھواں چھوڑنے والی 20 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کو بند کردیا گیا
شائع 29 دسمبر 2022 11:24am
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

انسداد اسموگ مہم کے تحت لاہور میں 100سے زائد دکانوں اور ریسٹورنٹس کو سیل کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور محمد علی کی ہدایت پر انسداد اسموگ مہم میں ضلعی افسران نے رات 10 بجے کے بعد کھلنے والی 100 سے زائد دکانوں، ریسٹورنٹس اور دیگر مقامات کو سیل کردیا جبکہ دھواں چھوڑنے والی 20 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کو بند کردیا گیا۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے دھواں چھوڑنے والی 9 گاڑیاں بند اور 55 گاڑیوں کو ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ انسداد اسموگ کی روک تھام کے لئے کارروائیاں اسی طرح جاری رہیں گی۔

lahore

punjab

seal

Shops

smog

rastaurant

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div