Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سلمان خان کا ٹوئٹر اکاونٹ فالوورز سمیت فروخت کیلئے پیش،خریدنا چاہیں گے؟

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کو بھی دھمکی دے دی گئی
شائع 28 دسمبر 2022 09:30pm

ٹوئٹر پر 40 ملین فالورز رکھنے والے بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا جو ہیکرز کی جانب سے فروخت کے لیے بھی دستیاب ہے۔

ہیکرز نے بالی ووڈ سٹار سلمان خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرکے ڈارک ویب (خفیہ انٹرنیٹ) پر فروخت کے لیے پیش کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیکرز کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان خان کا اکاؤنٹ ہیک کرنے کے لیے انہوں نے کروڑوں ٹوئٹر صارفین کا ڈیٹا بھی حاصل کر رکھا ہے۔

ہیکرز کی طرف سے ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کو دھمکی دی گئی ہے کہ اگر ان کی شرائط پوری نہ ہوئی تو وہ صارفین کا چوری شدہ ڈیٹا ڈارک ویب پر جاری کر دیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیکرز نے سلمان خان سمیت متعدد اہم شخصیات کے اکاؤنٹس ہیک کیے ہیں اور ان کا ڈیٹا لیک نہ کرنے کے عوض ایلو ن مسک سے بھاری رقم کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناصرف سلمان خان بلکہ گوگل کے سی ای او سندر پیچائی اور امریکی گلوکار چارلی پو سمیت مختلف اہم و معروف شخصیات کے اکاؤنٹ بھی ہیک کیے جا چکے ہیں۔

ٹویٹر

Salman Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div