Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

اینٹی کرپشن پنجاب نے لیگی ایم این اے کو گرفتار کرلیا

ملزم نے سرکاری اراضی اپنے قبضے میں رکھی ہوئی تھی، اینٹی کرپشن پنجاب
اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2022 03:21pm
چوہدری محمد اشرف (فوٹو:فائل)
چوہدری محمد اشرف (فوٹو:فائل)

اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ نون کے ایم این اے چوہدری محمد اشرف کو سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق ساہیوال کے حلقہ نمبر 161 کے ایم این اے چوہدری محمد اشرف نے پٹواری سلیم اور ریاست علی کے ساتھ مل کر فراڈ کے ذریعے 157 ایکڑ 1 کنال اور 16 مرلے کی سرکاری اراضی پر قبضہ کر رکھا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم محمد اشرف نے فرضی شخص شریف احمد ہاشمی کو جعلی الاٹی بھی بنایا ہوا تھا۔ تاہم ملزم پر الزام ثابت ہونے پر گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

lahore

punjab

anti corruption punjab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div