Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

’ریکوڈک منصوبہ جنوری سے شروع ہوگا، بلوچستان کو 5 فیصد رائیلٹی ملے گی‘

'گزشتہ روز ہوئے حملوں میں کوہلو، ژوب اور بارکھان کے 16 افراد زخمی ہوئے'
شائع 26 دسمبر 2022 04:31pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان سونے کی چڑیا ہے، اس کے وسائل کا درست استعمال کریں تو آئی ایم ایف کے پاس نہیں چانا پڑے گا۔

نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرح عظیم شاہ نے کہا کہ جنوری میں ریکوڈک منصوبے کا باقاعدہ آغاز ہوگا، بلوچستان ٹریڈ حب کہلائے گا۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے خبردار کیا کہ اس منصوبے پر صرف بیرونی ہی نہیں اندورنی سازشوں کا بھی خطرہ ہے، لیکن سب نے مل کر ان سازشوں کو شکست دینی ہے۔

لاپتہ افراد سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق لاپتا افراد کی تعداد 691 ہے، عوام سوشل میڈیا کے پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں۔ سوشل میڈیا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، نام نہاد تنظیمیں استعمال ہو رہیں۔

فرح عظیم شاہ نے گزشتہ روز ہوئے حملوں کی مذمت کی اور بتایا کہ کوہلو، ژوب اور بارکھان کے حملے میں 16 افراد زخمی ہوئے، جبکہ کیپٹن فہد سمیت پانچ فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

ریکوڈک منصوبے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ منصوبہ صوبائی حکومت نے منظور کرایا، منظوری سے اربوں کی فنڈنگ اور آغاز پر 8 ہزار افراد کو روزگار ملے گا، وسائل پر پہلا حق بلوچستان کے عوام کا ہوگا، بلوچستان کو پانچ فیصد رائیلٹی ملے گی۔

بلوچستان

Reko Diq

missing person

Farah Azeem Shah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div