Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

وزیراعلیٰ پنجاب نے حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ مسترد کردیا

حسنین بہادر دریشک میری کابینہ کے قابل وزیر ہیں، پرویز الٰہی
شائع 25 دسمبر 2022 02:45pm
وزیراعلیٰ پنجاب (فوٹو:ٹوئٹر/فائل)
وزیراعلیٰ پنجاب (فوٹو:ٹوئٹر/فائل)

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پرفارمنس بہتر ہے وہ بطور وزیر اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حسنین بہادر دریشک میری کابینہ کے قابل وزیروں میں سے ایک وزیر ہیں۔ وہ میرے لیے ویسے ہی ہیں جیسے مونس الٰہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حسنین بہادر دریشک کی پرفارمنس بہت اچھی ہے، بطور صوبائی وزیر وہ اپنے محکمہ کو بڑے اچھے طریقے سے چلا رہے ہیں۔ حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ بطور صوبائی وزیر اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ حسنین بہادر دریشک نے تقریبا ایک ہفتہ قبل کابینہ اجلاس میں بات نہ کرنے دینے پر بطور احتجاج استعفی دے دیا تھا۔

پاکستان

cm punjab

Chaudhry Pervaiz Elahi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div