Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کرسمس کا تہوار منایا جا رہا ہے

ملک بھر کے تمام گرجا گھروں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا
شائع 25 دسمبر 2022 10:23am
ملک کے مختلف مقامات بھی رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگانے لگے۔ تصویر/ اے ایف پی
ملک کے مختلف مقامات بھی رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگانے لگے۔ تصویر/ اے ایف پی

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔

کرسمس کے موقع پر ہونے والی دعائیہ تقریبات میں پاکستان کیلئے خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں جبکہ ملک بھر کے تمام گرجا گھروں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

کرسمس پر ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مسیحی برادری نے گلی کوچوں کی سجانے کے ساتھ گھروں میں کرسمس ٹری بھی سجائے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کرسمس پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا بھائی چارے اور مذہبی رواداری پر عملدرآمد کی ضرورت ہے، مسیحی برادری نے ملک کی ترقی کیلئے مثبت کردار ادا کیا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ اقلیتوں کو حقوق پاکستان میں دیئےجاتے ہیں۔

دنیا بھرمیں کرسمس منائی جارہی ہے، امریکا، اٹلی اور جرمنی سمیت متعدد ممالک میں ہر کوئی اپنے منفرد انداز میں خوشیاں منانے میں مصروف ہے۔

Christian Community

Christmas Day

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div