Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کسانوں نے ٹوئٹر صارفین کو ”مونگ پھلی کا درخت“ دکھا دیا

کیا یہ مونگ پھلی کا درخت ہے؟
شائع 24 دسمبر 2022 09:13pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان کے کسانوں نے ٹوئٹر صارفین کو مونگ پھلی کا درخت دکھا دیا ہے۔

ٹوئٹر پر کسان پاکستان نامی اکاؤنٹ کی جانب سے عکس کے ہمراہ ایک ٹویٹ پوسٹ کی گئی جس کے کیپشن میں سوالیہ نشان کے ساتھ لکھا کہ ”مونگ پھلی کا درخت ہے“۔

کسانوں کی اس ٹویٹ پر ٹوئٹر صارفین نے منفرد تبصروں کا انبار لگا دیا، کسی نے اسے مونگ پھلی کے بجائے املی، کیکر جب کہ ایک صارفین نے اسے سرس کا درخت قرار دیا۔

ایک اور صارف نے جوابی ٹویٹ میں تبصرہ کیا کہ یہ اکاؤنٹ کسان کا نہیں ہوسکتا، جسے کیکر پھلی اور مونگ پھلی کا پتہ نہ ہو۔

صارف کو جواب دیتے ہوئے کسان نے لکھا کہ انہیں معلوم ہے یہ کیا ہے، البتہ انہوں نے عوام کا رد عمل جاننے کے لئے ٹویٹ پوسٹ کی کہ لوگ کیکر پھلی اور مونگ پھلی کے مابین فرق کو جانتے ہیں یا نہیں۔

ٹویٹر

peanuts

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div