Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ایک سے زائد شادیاں، طالبان نے افسران سے اخراجات کی تفصیل طلب کرلی

طالبان حکام نے اپنے عہدیداروں اور افسران کو طلب کرلیا۔
شائع 24 دسمبر 2022 05:31pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

امریکی انخلاء کے بعد افغانستان میں قائم طالبان حکومت نے ایک سے زائد شادی کرنے والے تمام عہدیداران اور افسران کو شادیوں کے اخراجات سے متعلق جواب جمع کرانے کیلئے طلب کرلیا ہے۔

صحافی رفعت اللہ اورکزئی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر طالبان حکام کی جانب سے جاری خط بھی شیئر کیا، جس میں ایک سے زائد شادی کے اخراجات کی تفصیلات معلومات طلب کی گئی ہیں۔

طالبان حکام کی جانب سے پشتو میں جاری طلبی کے خط میں لکھا گیا کہ امارت اسلامیہ افغانستان کے محترم امیر المومنین کے حکم کے مطابق غیر ضروری اور مہنگی دوسری یا تیسری شادی کو روکا جا سکتا ہے۔

خط کے مطابق حکام نے تمام دوسری یا تیسری شادی کرنے والے حکومتی عہدیداران اور افسران سے تحریری طور پر جواب طلب کیا ہے کہ بتایا جائے انہوں نے اپنی شادیوں میں کتنا خرچہ کیا ہے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ دوسری یا تیسری شادی میں بے جا اخراجات سے متعلق مولوی محمد اسحاق حکیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں تمام تر معاملات پر گفتگو کی جائے گی۔

طالبان کے رہنما ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ دوسری شادی کے لیے کچھ شرائط مقرر کرچکے ہیں، جس میں بے جا اخراجات کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے۔

سال 2021 میں افغانستان میں طالبان کے امیرالمومنین نے ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں گروپ کے رہنماؤں اور کمانڈروں پر زور دیا گیا تھا کہ وہ ایک سے زیادہ بیویاں رکھنے سے گریز کریں، جو ان کے بقول ”ہمارے دشمنوں کی تنقید“ کو دعوت دے رہی ہے۔

اسلام میں مردوں کو ایک وقت میں چار بیویاں رکھنے کی اجازت دی گئی ہے اور افغانستان، پاکستان اور بعض دیگر مسلم ممالک میں تعدد ازدواج اب بھی قانونی ہے۔

afghanistan

پاکستان

Taliban

Polygamy

Many Wives

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div