Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ترمیمی بل سینیٹ سے بھی منظور

میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب براہ راست ہوگا، جن کیلئے ایک ہی ووٹ کاسٹ ہوگا، ترمیمی بل
شائع 23 دسمبر 2022 06:26pm
سینیٹ اجلاس۔ فوٹو — فائل
سینیٹ اجلاس۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کا ترمیمی بل سینیٹ نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن نے احتجاج کے دوران بل کی کاپیاں پھاڑ دیں اور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح سینیٹ کا اجلاس کا نہیں بلایا جا سکتا۔

بعد ازاں وزیر مملکت شہادت اعوان نے ایوان میں اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ترمیمی بل پیش کیا جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کیا، بل فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

ترمیمی بل کے مطابق اسلام آباد کی یونین کونسل کی تعداد 125ہوگئی، میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب براہ راست ہوگا، جن کے لئے ایک ہی ووٹ کاسٹ ہوگا، جب کہ میئر اور ڈپٹی میئر کی نشست خالی ہونے پر دوبارہ انتخاب ہوگا۔

واضح رہے کہ سینیٹ سے قبل قومی اسمبلی میں اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2022 کثرت رائے سے منظور کیا گیا ہے۔

senate

chairman senate

islamabad local bodies election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div