Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

حکمران الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، اسد عمر

یہ جمہوریت کے بنیادی اصولوں کو پامال کرنا چاہتے ہیں۔
شائع 22 دسمبر 2022 03:45pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکمران الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، انہیں اچانک کیسے خیال آگیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنا اعتماد کھو بیٹھے ہیں، یہ جمہوریت کے بنیادی اصولوں کو پامال کرنا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ الیکشن میں تاخیر کروانے کیلئے یہ قانون سازی بدل رہے ہیں، ضمیروں کی منڈی لگا کر جوعمل کیا گیا اس سے پاکستان کی جڑیں کمزور ہورہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ جمہوریت کے بنیادی اصولوں کو پامال کرنا چاہتے ہیں، الیکشن سے ایک ہفتے پہلے ان کو خیال آیا کہ اسلام آباد کی آبادی بڑھ گئی ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کا خط دیکھ کر سمجھ نہیں آتی بندہ ہنسے یا روئے، موجودہ حکومت جمہوریت کے بنیادی اصول پامال کرنے پر تلی ہے، یہ پاکستان کے عوام اور عمران خان سے خوفزدہ ہیں- ان کے تمام حربے ناکام ہوچکے ہیں۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ یہ سیاسی میدان اور عدالتوں میں ناکام ہوگئے، توشہ خانہ کے کیس میں کھودا پہاڑ نکلا چوہا، فیصلہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف ہی آئے گا۔ معاملات عدلیہ کی طرف جارہے ہیں۔

pti

اسلام آباد

Asad Umer

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div