Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

بھارت پاکستان سمیت پورے جنوبی ایشیا میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے، دفتر خارجہ

16 دسمبر کو افغان ناظم الامور کو طلب کر کے احتجاج کیا
شائع 22 دسمبر 2022 11:57am
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ۔ فوٹو — فائل
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ۔ فوٹو — فائل

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان سمیت پورے جنوبی ایشیا میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہاہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں بتایا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری موسمیاتی تبدیلی سے متعلق دنیا کو آگاہ کررہے ہیں، بلاول بھٹو کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات ہوئی، جی 77 سمٹ میں بلاول بھٹونے ترقی پذیر ممالک کے مسائل پر بات کی۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے سیلاب کے بعد امداد اور بحالی سے بھی آگاہ کیا، وزیر خارجہ نے واشنگٹن میں امریکی تھنک ٹینک سے ملاقات کی۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ افغانستان میں بچیوں کی تعلیم پر پاکستان کا مؤقف واضح ہے، ہم افغان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فیصلے پر نظرثانی کرے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت ساؤتھ ایشیاء اور پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے، حالیہ دہشت گردی پر افغان حکومت کو پاکستان کی تشویش سے آگاہ کردیا ہے، ہم سرحد پر حالیہ واقعات پر افغان حکومت کو تشویش سے آگاہ کرچکے ہیں، 16 دسمبر کو افغان ناظم الامور کو طلب کر کے احتجاج کیا، پاکستان دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ تمام تنازعات کا مذاکراتی حل چاہتے ہیں، مذاکرات کے ماحول کو سازگار بنانے کے لئے بھارت اقدامات لے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامالی خاتمہ ہو، بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سر پرستی ختم کرے، پاکستان کے خلاف افغان سرزمین سے جنم لینے والے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ پاکستان ابھی روس سے تیل نہیں خرید رہا۔

india

foreign office

پاکستان

اسلام آباد

Mumtaz Zahra Baloch

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div