Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پی سی بی کے معاملات چلانے کیلئے مینجمنٹ کمیٹی تشکیل، نوٹیفکیشن جاری

نجم سیٹھی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے
شائع 22 دسمبر 2022 09:15am
نجم سیٹھی کمیٹی کے سربراہ مقرر فوٹو: فائل
نجم سیٹھی کمیٹی کے سربراہ مقرر فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پی سی بی کے معاملات چلانے کےلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔

نجم سیٹھی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جو نئے چیئرمین پی سی بی کا تقرر120دن میں یقینی بنائیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی پی سی بی کےبورڈ آف گورننگ کےنئےارکان کا تقررکرے گی،مینجمنٹ کمیٹی ڈیپارمنٹل کرکٹ کی بحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔

یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا 2019کا آئین منسوخ کیا تھا جبکہ کابینہ نے پی سی بی 2014کے آئین بحال کرنے کی منظوری بھی دی تھی۔

PCB

lahore

Najam Sethi

management committee

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div