Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی روک دی

ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی ای سی پی نوٹیفکیشن کے پیرا iii کی خلاف ورزی ہے، خط
شائع 21 دسمبر 2022 04:38pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

الیکشن کمیشن سندھ نے صوبائی حکومت کو ایم کیو ایم کے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی سے روک دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتیاں غیر قانونی ہیں۔

صوبائی الیکشن کمیشن نے لکھا کہ ایم کیو ایم کے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی ای سی پی نوٹیفکیشن کے پیرا iii کی خلاف ورزی ہے۔

خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات سے پہلے ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے 25 نومبر کو کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کے فیز 2 کا اعلان کیا تھا.

نوٹی فکیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 15 جنوری کو ہونا ہے۔

administrator karachi

MQM Pakistan

Syed Saif Ur Rehman

Election Commission Sindh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div