Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ڈیفالٹ کا کوئی امکان نہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

'دوسری ششماہی میں 18 سے 20 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے'
شائع 19 دسمبر 2022 11:42am
دوسری ششماہی میں20 ارب ڈالر تک ملنے کی توقع ہے، گورنر اسٹیٹ بینک - تصویر/  آفیشل ویب
دوسری ششماہی میں20 ارب ڈالر تک ملنے کی توقع ہے، گورنر اسٹیٹ بینک - تصویر/ آفیشل ویب

گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ رواں مالی سال میں بیرونی محاذ پر ڈیفالٹ کا کوئی امکان نہیں ہے۔

جمیل احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کو رواں مالی سال کی دوسری ششماہی میں 18 سے 20 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے اوراسٹیٹ بینک نے 31 اکتوبر 2022 تک ایک لاکھ ڈالر کی حد میں 30 ہزار لیٹرز آف کریڈٹ کلیئر کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کی آمد میں مشکلات کا سامنا ہے، لیکن رواں مالی سال میں بیرونی محاذ پر ڈیفالٹ کا کوئی امکان نہیں، جبکہ تجارتی قرضوں اور بین الاقوامی بانڈز کی شکل میں ڈالر کی آمد مشکل ہوگی۔

گورنراسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جنوری سے جون 2023 میں 18 سے 20 ارب ڈالر حاصل کرنے کی توقع ہے، بیرونی قرضوں کی فراہمی کی کل ضروریات میں سے حکومت نے 6 ارب ڈالر کی واپسی کی ہے اور چار ارب ڈالر کا رول اوور ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال چار ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دو ارب 80 کروڑ ڈالر تھا، جو 30 جون 2023 تک 10ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

SBP

state bank pakistan

Dollar

Jameel Ahmad

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div