Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

ایلون مسک خود اپنے پاؤں پرکلہاڑی مارنے کو تیار

ٹوئٹرکی سربراہی چھوڑنے کیلئے سروے کے نتائج پرعملدرآمد کا اعلان
شائع 19 دسمبر 2022 11:03am

مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹرکے نئے سربراہ شاید خود بھی سمجھ گئے ہیں کہ صارفین ان کی نت نئی پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں، شاید اسی لیے انہوں نے اپنی نئی ملکیت کو خیرباد کہنے کے لیے سوچا لیکن عین ممکن ہے کہ اس سوچ کا مقصد بھی دوسروں کو زچ کرنا ہی ہو۔

تازہ ترین ٹویٹ میں ایلون مسک نے ایک سروے صارفین کے سامنے رکھتے ہوئے ٹوئٹر کی باگ دوڑمزید سنبھالنے کا فیصلہ اس کے نتائج پرچھوڑ دیا ہے۔

اس سروے میں ایلون نے پوچھا ہے کہ ، “کیا مجھے ٹوئٹرکے سربراہ کی حیثیت سےعہدہ چھوڑنا چاہیے؟ میں اس سروے کے نتائج پرعمل کروں گا۔’

اب بات کی جائے اس انوکھے سروے کے نتائج کی تو جوابات اور تبصرے دیکھ کرلگتا ہے کہ صارفین تو گویا تیار بیٹھے تھے۔

بیشتر نے ایلون کی اس ٹویٹ پرتبصروں میں اپنے دل کی بھڑاس نکالی۔

پاکستانی وقت کے مطابق علی الصبح کی جانے والی اس ٹویٹ کے جواب میں اب تک 56 سے زائد فیصد صارفین ’ہاں‘ اور 43 فیصد سے زائد ’نہیں‘ میں جواب دے چکے ہیں۔

یوں ایلون اگر صارفین کی خواہش پرچلیں تو ان کا ٹوئٹرسے ’چل چلاؤ‘ عین ممکن ہے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخروہ ایسا کریں گے کیوں۔

Elon Musk

Twitter Poll

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div