Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

اسلام آباد: جنگل سے غیر ملکی بچے کی لاش برآمد، پولیس

لاش کو پمز اسپتال منتقل کردیا ہے
اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2022 01:44pm
مارگلہ کی پہاڑیوں کا ایک منظر - تصویر/ویکی پیڈیا
مارگلہ کی پہاڑیوں کا ایک منظر - تصویر/ویکی پیڈیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں واقع جنگل سے ایک غیرملکی بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق بچے کی لاش درخت کے ساتھ لٹک رہی تھی اوربچے کا تعلق افغانستان سے ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچے کو قتل کیا گیا ہے جبکہ افغان بچے کی لاش کو پمز اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے یا نہیں پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہوگا تاہم واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div