Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

خوشاب میں ٹریفک حادثہ، دولہا سمیت 3 افراد جاں بحق

حادثہ خوشاب سرگودھا روڈ پر دریائے جہلم کے نزدیک پیش آیا
شائع 18 دسمبر 2022 11:32am
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب آج نیوز
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب آج نیوز

خوشاب میں سرگودھا روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں دولہا سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

منڈی بہاؤالدین بیا ہ کر آنے والی نئی نویلی دلہن،ولیمے کے بعد اپنے شوہراوروالدین کے ہمراہ واپس منڈی بہاؤلدین جارہی تھی کہ ان کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث سرگودھا روڈ پر بھوسے والی ٹرالی میں جا گھسی جس سے دولہا سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 8زخمی ہو گئے۔

حادثہ گزشتہ رات خوشاب سرگودھا روڈ پر دریائے جہلم کے نزدیک پیش آیا۔

وین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں دولہا محمد عمر فاروق، دلہن کی بہن فاطمہ اور نامعلوم وین ڈرائیور شامل ہیں۔

حادثے کے 2 زخمی ڈی ایچ کیو اسپتال جوہر آباد، ایک زخمی ٹی ایچ کیو اسپتال خوشاب میں زیرعلاج ہے جبکہ 5 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔

حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین میں 11 افراد سوار تھے۔

sargodha

traffic accident

khushab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div