Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ایلون مسک کا صحافیوں کے اکاؤنٹس بحال کرنے کا اعلان

تمام ٹویٹراکاؤنٹس کو گزشتہ روزبند کیا تھا
شائع 18 دسمبر 2022 09:29am
عوام کی58 فیصد کی رائےکے بعد اکاؤنٹ بحال کیے، ایلون مسک - تصویر/ دیو وارگو
عوام کی58 فیصد کی رائےکے بعد اکاؤنٹ بحال کیے، ایلون مسک - تصویر/ دیو وارگو

معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر کے سربراہ ایلون مسک نے صحافیوں کے اکاؤنٹس بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایلون مسک کے ٹوئٹرخریدے جانے کے بعد سے میڈیا پلیٹ فارم کی پالیسیوں میں مسلسل تبدیلیاں سامنے آتی جارہی ہیں۔

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ عوام نے فیصلہ سُنایا ہے اور 58 فیصد کی رائے کے بعد صحافیوں کے اکاؤنٹ بحال کیے جا رہے ہیں۔

اکاونٹس کی بحالی سے قبل ہی ایلون مسک نے ٹویٹرایک پول کے ذریعےعوام سے رائے طلب کی تھی، جہاں عوام کی اکثریت نے اکاونٹس کی بحالی پر ذور دیا۔

معروف صحافیوں کے اکاؤنٹس کی اچانک بندش

ٹوئٹرکی جانب سے متعدد بڑے بین الاقوامی خبررساں اداروں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے اکاؤنٹس کو اچانک معطل کردیا گیا تھا۔

جن صحافیوں کے اکاؤنٹس معطل کیا گیا تھا، ان میں سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے ساتھ ہی ساتھ فری لانسرز بھی شامل تھے۔

ٹوئٹرانتظامیہ کی جانب سے اِس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا اورجو اکاؤنٹس معطل ہوئے تھے ان پرٹوئٹر کی جانب سے پیغام درج تھا۔

Elon Musk

Twitter Accounts

Twitter Poll

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div