Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

مجھے جائیداد کے لالچ میں پھنسایا جارہا ہے، گرفتاری کے بعد دانیہ شاہ کا پہلا بیان

عدالت نے دانیہ کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا
شائع 17 دسمبر 2022 02:24pm
دانیہ شاہ ہفتہ کو کراچی کی پیشی کے لیے کمرہ عدالت جا رہی ہیں۔ اسکرین گریب
دانیہ شاہ ہفتہ کو کراچی کی پیشی کے لیے کمرہ عدالت جا رہی ہیں۔ اسکرین گریب
عامر لیاقت اور دانیہ شاہ کی ایک تصویر۔
عامر لیاقت اور دانیہ شاہ کی ایک تصویر۔

نامناسب بیڈ روم ویڈیو لیک کرنے والی عامرلیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کوعدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا۔ دانیہ کا کہنا ہے کہ انہیں جائیداد کے لیے پھنسایا جارہا ہے۔

دانیہ کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے عامرلیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں دوروزقبل لودھراں میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتارکیا تھا۔ملزمہ کو آج کراچی میں جوڈیشل میجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نےاستفسار کیا کہ ملزمہ کو 15دسمبر کو گرفتارکیا گیا تھا تو24 گھنٹے کے اندر ریمانڈ کیوں نہیں لیا گیا۔ اس پرتفتیشی افسر نے بتایا کہ گزشتہ روز 10 منٹ لیٹ پہنچے تو عدالتی وقت ختم ہوجانے پرجج صاحب جاچکےتھے۔

اس پرعدالت نے ریمارکس دیے کہ 24 گھنٹے کے بعد حراست توغیرقانونی ہوگئی۔

اس موقع پردانیہ نے ویڈیوبنانے سے انکار کرتے ہوئے عدالت میں کہا کہ مجھے جائیداد کیلئے پھنسایا جارہا ہے، یہ سارا مسئلہ ہی جائیداد کا ہے۔ میں نے ویڈیو نہیں بنائی نہ میرا اس سےکوئی تعلق ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ تفتیش ہوگی تو حقائق سامنے آجائیں گے۔

ملزمہ کی وکیل نے استدعاکی کہ ریمانڈ کی ضرورت نہیں ، تفتیش جیل میں بھی ہوسکتی ہے۔

اس موقع پرکیس کے تفتیشی افسر نے یو ایس بی میں ویڈیو شواہد عدالت میں پیش کیے جس کے بعد جج نے کمرہ عدالت میں لیپ ٹاپ پرویڈیو کا جائزہ لیا۔

عامرلیاقت کی سابقہ پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال نے کہا کہ دانیہ کی آواز بھی ویڈیو میں شامل ہے اور اس نے کئی انٹرویوز میں یہ ویڈیوبنانےکااعتراف کیا۔

عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کو عدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا۔

Aamir Liaquat Hussain

Dania Shah

Bushra Iqbal

Dania Malik

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div