Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاکستان کے ’لٹل پیرس‘ میں139 سال قدیم ریلوے اسٹیشن کی تزئین وآرائش

کوئٹہ کا یہ ریلوے اسٹیشن 1887 میں قائم کیا گیا تھا
شائع 17 دسمبر 2022 11:11am
اسٹیشن پر پرانے اِنجن کو شو پیس کے طور پرلگایا گیا ہے۔ تصویر/ نمائندہ آج نیوز
اسٹیشن پر پرانے اِنجن کو شو پیس کے طور پرلگایا گیا ہے۔ تصویر/ نمائندہ آج نیوز
اسٹیشن کے فضائی مناظر- تصویر/ نمائندہ آج نیوز
اسٹیشن کے فضائی مناظر- تصویر/ نمائندہ آج نیوز
اسٹیشن سن 1887 میں قائم  کیا گیا تھا۔ تصویر/ نمائندہ آج نیوز
اسٹیشن سن 1887 میں قائم کیا گیا تھا۔ تصویر/ نمائندہ آج نیوز

کوئٹہ کو دوبارہ ’لٹل پیرس‘ میں تبدیل کرنے کے لئے کام کا آغاز کرتے ہوئے 139 سال پرانے ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش شروع کردی ہے۔

پہاڑوں سے گھری وادی کوئٹہ ’لٹل پیرس‘ کے نام سے جانا جاتا تھا لیکن وقت کے ساتھ اِس وادی کی خوبصورتی ماند پڑنے لگی ہے، اسی صورت حال کو دیکھتے ہوئے حکومت نے شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنے کے لیے عملی اقدامات کا آغازکیا ہے۔

کوئٹہ میں جا بجا پھول پودے لگانے کے علاوہ اسٹریٹ لائٹس اور سڑکوں کی مرمت کا کام جاری ہے، جبکہ محکمہ ریلوے نے بھی اِس کام میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔

سن 1887 میں قائم کیے جانے والا کوئٹہ کا قدیم ریلوے اسٹیشن 1935 کے زلزلے کے بعد دوبارہ تعمیر کیا جارہا ہے، جس کے بعد آج ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

سیاحوں کی دلچسپی کو مدنظررکھتے ہوئے پرانے اِنجن شو پیس کے طور پرلگائے گئے ہیں۔

اسٹیشن پراتنی خوبصورتی سے کئے گئے انتظامات دیکھتے ہوئے عوام کا کہنا تھا کے یہ اسٹیشن اب انہیں کراچی ریلوے اسٹیشن کی یاد دلا رہا ہے۔

Pakistan Railways

بلوچستان

quetta

railway station

Little Paris

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div