Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ٹوئٹر نے معروف صحافیوں کے اکاؤنٹس معطل کر دیے

ایلون مسک ٹوئٹرخریدنے کے بعد سے تجربات کررہے ہیں
شائع 16 دسمبر 2022 01:51pm
تصویر/ نیویارک ٹائمز
تصویر/ نیویارک ٹائمز

مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے متعدد بڑے بین الاقوامی خبر رساں اداروں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے اکاؤنٹس کو معطل کردیا ۔

امریکی کاروباری شخصیت ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹرخریدے جانے کے بعد سے کی اس کی پالیسیوں میں مسلسل تبدیلیاں دیکھنے میں آرہی ہیں جن کی تازہ ترین کڑی یہ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جن صحافیوں کے اکاؤنٹس معطل کیے گیے ہیں، ان میں سی این این، نیو یارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے ساتھ ہی ساتھ فری لانسرز بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹوئٹرانتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے جبکہ جن اکاؤنٹس کو معطل کیا گیا ہے ان پرٹوئٹر کی جانب سے پیغام درج ہے۔

نیویارک ٹائمز نے ٹوئٹرکی پابندیاں قابل اعتراض قرار دیتے ہوئے صحافیوں کے اکاؤنٹس بحال کیے جانے کی امیدظاہرکی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ایلون مسک کے پرائیویٹ جہازکوآن لائن ٹریک کرنے والا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی معطل کردیا گیا تھا۔

ٹوئٹرکے مطابق مذکورہ تمام اکاؤنٹس کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے پرمعطل کیا گیا ہے۔

Elon Musk

twiiter

Fake Twitter accounts

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div