سینیٹ اجلاس میں ہنگامہ، اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ
سینیٹ ایجنڈا آج بھی مکمل نہ ہوسکا۔
سینیٹ کا ایک اور اجلاس احتجاج کے نام ہو گیا، سینیٹ ایجنڈا آج بھی مکمل نہ ہوسکا۔
سینیٹ اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہوا۔
اجلاس کے آغاز میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے بات کرنے کی اجازت طلب کی، چیئرمین سینیٹ نے کارروائی بڑھنے کی ہدایت کی تو اپوزیشن اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور اعظم سواتی کے پروڈیکشن آرڈرجاری کرنے کا مطالبہ کرنے لگے۔
شورشرابے کے دوران وزیرمملکت قانون نے قانون شہادت کا بل ایوان میں پیش کیا- جس کو چیئرمین سینیٹ نے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔
جس کے بعد اپوزیشن اراکین نے چیئرمین ڈائس کا گھیراؤ کیا جس پر چیئرمین سینیٹ نے اجلاس جمعہ تک کیلئے ملتوی کردیا۔
senate
chairman senate
Agenda
مزید خبریں
2 دن سے ملک میں جنگل کا قانون نافذ ہے، چیف جسٹس اور جسٹس عامر فاروق استعفیٰ دیں، پی ٹی آئی
نوابشاہ:این اے207، آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب
کراچی چڑیا گھر کی رونقیں لوٹ آئیں، نئے جانوروں کی کراچی زو آمد
وفاقی سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد تبدیل
سمجھ نہیں آرہی کہ عمران خان سے آن لائن میٹنگ کی مخالفت کیوں کی جارہی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
جو بائیڈن کا شہباز شریف کو خط، پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.