Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

اعظم سواتی کی ضمانت کا فیصلہ محفوظ کرنے والے جج کا تبادلہ کردیا گیا

اعظم سواتی کی ضمانت کا معاملہ مزید 2 روز کے لئے لٹک گیا
شائع 14 دسمبر 2022 02:20pm
سینیٹر اعظم سواتی
سینیٹر اعظم سواتی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت کا محفوظ فیصلہ آج بھی نہ سنایا جاسکا، فیصلہ محفوظ کرنےوالےجج کا تبادلہ کردیا گیا، اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود کو اسلام آباد ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل کورٹ راجہ آصف محمود نے اپنی عدالت کا چارج چھوڑ دیا۔

راجہ آصف محمود کی خدمات اسلام آباد ہائیکورٹ کے سپرد کردی گئیں، اس حوالے سے عدالت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

جج کے تبادلے کے باعث اعظم سواتی کی ضمانت کا فیصلہ 16 دسمبر تک مؤخر ہوگیا۔

وزارت قانون نے جج اعظم خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، اعظم خان کو 3 سال کے لئے اسپیشل جج سینٹرل تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سلام آبادہائیکورٹ نےجج اعظم خان کی بطوراسپیشل جج سنٹرل تعیناتی کی سفارش کی تھی۔

pti

اسلام آباد

Judge

Azam Swati

special centeral court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div