Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

برطانیہ: 9 سال بعد شدید برفباری سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا

اسکول، دفاتر بند اور 150 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں
شائع 14 دسمبر 2022 09:00am
برطانیہ میں 9 سال بعد شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے، تصویر/ روئٹرز
برطانیہ میں 9 سال بعد شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے، تصویر/ روئٹرز
لوگ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، محکمہ موسمیات۔ تصویر/ روئٹرز
لوگ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، محکمہ موسمیات۔ تصویر/ روئٹرز
برطانیہ میں 150 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔ تصویر/ بی بی سی
برطانیہ میں 150 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔ تصویر/ بی بی سی
بربطانیہ میں برفباری سے پورا ملک برف سے ڈھک گیا۔ تصویر/ روئٹرز
بربطانیہ میں برفباری سے پورا ملک برف سے ڈھک گیا۔ تصویر/ روئٹرز

برطانیہ میں 9 سال بعد شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس نے پورے ملک کو برف سے ڈھک دیا ہے۔

برفباری کے باعث ملک کا پورا مواصلاتی نظام سمیت نظام زندگی بُری طرح متاثر ہو کر رہ گیا، جبکہ 150 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔

کارنوال سے اسکاٹش ہائی لینڈز تک اسکول اور دفاتر بند کر دیئے گئے اور ایبرڈین شائرمیں درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔

برطانیہ کے ساتھ ہی ساتھ یورپ میں بھی سردی کی لہر شدید ہوگئی، سویڈن میں بھی شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے درجہ حرارت منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا جس کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے اورلوگ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، جبکہ سردی کی شدت نے دارالحکومت اسٹاک ہوم سمیت پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

london

United Kingdom

uk

Europe

Sweden

Heavy Snowfall

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div