Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

پشاور: ای پی آئی مظاہرین پر پولیس کی شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال

واٹر کینن کے استعمال اور شیلنگ کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے.
شائع 13 دسمبر 2022 02:14pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور میں ای پی آئی ٹیکنیشنز کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور نوکری سے فارغ کئے جانے کے خلاف احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے خیبر روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کردیا۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس پہنچی، مظاہرین کو آخری وارننگ دی گئی کہ سڑک پانچ منٹ میں خالی کردیں ورنہ تادیبی کارروائی کریں گے۔

جس کے بعد مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب واٹر کینن اور آنسو گیس شیلنگ شروع کردی گئی۔

واٹر کینن کے استعمال اور تھوڑی شیلنگ کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔ جس کے بعد خیبر روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

Peshawar protest

EPI Technicians

Tear Gas Shelling

Water Canon

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div