Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

راولپنڈی کی پچ نے پاکستان کی عزت داؤ پر لگا دی

آئی سی سی نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ سے متعلق فیصلہ سنادیا
شائع 13 دسمبر 2022 01:30pm
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کومسلسل دوسری باراوسط درجے سے کم قراردے دیا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پنڈی ٹیسٹ میں کئی بیٹنگ رکارڈز بنے، راولپنڈی کی پچ کو مسلسل دوسری بار ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے جس کے بعد ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد 2 ہوگئی جو 5 سال تک برقرار رہیں گے۔

اس حوالے سے آئی سی سی کا مزید کہنا ہے کہ مزید ڈی میرٹ پوائنٹس ملنے پر راولپنڈی کے وینیو کی میزبانی خطرے میں پڑ سکتی ہے اور اسے معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق 5 ڈی میرٹ پوائنٹس پر وینیو کو 12 ماہ کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے لئے معطل کردیا جائے گا۔

آئی سی سی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے راولپنڈی وینیو کی پچ کا فیصلہ سنایا ۔

میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کی وکٹ بالکل فلیٹ تھی جس پر کسی بھی طرح کے بولر کو مدد نہیں ملی اور پورے میچ کے دوران پچ ایک ہی جیسی رہی۔

اینڈی پائی کرافٹ نے کہا ہے کہ فلیٹ پچ کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے بیٹرز نے تیز کھیلا اور بڑے ٹوٹل بنائے۔

رواں برس مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف بھی راولپنڈی کی پچ کو اسی نوعیت کا قرار دیتے ہوئے اسے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن انگلینڈ نے 75 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بنائے تھے جبکہ اس ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دی۔

اس کے علاوہ پنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو لےکر سابق کرکٹر اور کرکٹ ماہرین نے سوالات اٹھائے تھے جبکہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے بھی پچ پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

ICC

test match

Pakistan vs England

match referee

andy pycroft

rawalpindi stadium

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div