Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کابل میں چینی گیسٹ ہاؤس کے قریب زور دار دھماکے اور گولیوں کی آوازیں

'دھماکے کی آواز انتہائی تیز تھی اور اس کے بعد بہت زیادہ گولیاں چلنے کی آوازیں آئیں۔'
شائع 12 دسمبر 2022 03:58pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیر کو ایک چینی گیسٹ ہاؤس کے قریب زوردار دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

اگرچہ طالبان نے گزشتہ سال اگست میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے قومی سلامتی کو بہتر بنانے کا دعویٰ کیا ہے، لیکن تاحال بم دھماکوں اور حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جن میں سے اکثر کی ذمہ داری دہشتگرد تنظیم داعش خراسان نے قبول کی ہے۔

ایک عینی شاہد نے اے ایف پی کو بتایا کہ ”دھماکے کی آواز انتہائی تیز تھی اور اس کے بعد بہت زیادہ گولیاں چلنے کی آوازیں آئیں۔“

افغان سیکیورٹی حکام نے فوری طور پر کابل کے اہم تجارتی علاقوں میں سے ایک ”شہرِ نو“ میں ہونے والے اس دھماکے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد سے چینی کاروباری افراد کی ایک قابل ذکر تعداد افغانستان کا دورہ کر رہی ہے، اور بیجنگ نے طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم نہ کرنے کے باوجود یہاں سفارت خانہ کھولا ہوا ہے۔

kabul

afghan taliban

Blast

ISIS K

China Guest House

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div