Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

حیدرآباد: شہریوں کی سڑکوں کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کے استعمال کی شکایت

شہریوں کی شکایت ہے کہ سڑکیں ایک بارش بھی برداشت نہیں کرسکیں گی۔
شائع 12 دسمبر 2022 03:40pm

حیدرآباد میں بارشوں کے بعد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں، جن کی تعمیر شروع ہوئی تو شہری خوش ہوگئے کی انہیں ٹریفک مسائل سے نجات مل جائے گی۔ تاہم سڑکوں کی تعمیر کے بعد شہری اب ان کے معیار پر شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

حیدرآباد میں ہونے والی شدید بارشوں کے بعد شہر کی اکثر سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کررہی تھیں، کچھ ہفتوں قبل ان سڑکوں کی مرمت اور تعمیر کا سلسلہ شروع ہوا تو شہری خوش تھے کہ انتظامیہ کو ان کا خیال آہی گیا، اب شہر کے اکثر علاقوں میں یہ کام مکمل ہوچکا ہے۔

لطیف آباد کی سڑکوں پر کہیں اسفالٹ تو کہیں بلاک سے سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں، لیکن شہریوں کی شکایت ہے کہ سڑکوں کی تعمیر میں غیر معیاری مٹیریل استعمال کیا گیا ہے اور یہ سڑکیں ایک بارش بھی برداشت نہیں کرسکیں گی۔

تعمیر ہونے والی نئی سڑکوں پر چند ہی دن میں جگہ جگہ گڑھے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ سیوریج کا پانی بھی ان سڑکوں کی ایک بار پھر تباہی کا باعث بن رہا ہے۔

ضرورت ہے کہ ان سڑکوں کی تعمیرات کا باقاعدہ انسپکشن کرکے غیر معیاری مٹیریل کے استعمال کی شکایت کو دور کیا جائے۔

Hyderabad

Faulty Material

Road Construction

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div