Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پشاور میں ڈالر خریدنے بیچنے والے 3 پلازے حساس ادارے کی اطلاع پر سیل ہوئے

پورے صوبے میں کریک ڈاؤن کے دوران 300 افراد کو حراست میں لیا گیا
اپ ڈیٹ 12 دسمبر 2022 10:58am
پشاور آپریشن  چوک یاد گار کے علاقے میں کیا گیا۔ تصویرنمائندہ آج نیوز
پشاور آپریشن چوک یاد گار کے علاقے میں کیا گیا۔ تصویرنمائندہ آج نیوز
غیر قانونی کاروبار کرنے والوں تین پلازے سیل کردئیے گے، ایف آئی اے -  تصویرنمائندہ آج نیوز
غیر قانونی کاروبار کرنے والوں تین پلازے سیل کردئیے گے، ایف آئی اے - تصویرنمائندہ آج نیوز

ملک میں ڈالر کی قیمت کو استحکام دینے کے لیے ایف آئی اے اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پشاورمیں ڈالر کا غیرقانونی کاروبارکرنے والے 3 پلازے سیل کردیے۔

آپریشن چوک یاد گار کےعلاقے میں کیا گیا جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایف آئی اے) شفقت جمال کا کہنا تھا کہ رواں برس صوبے بھر میں غیرقانونی کاروباروں کے خلاف 250 آپریشن کیے گئے۔

آپریشنز کے دوران 300 سے زائد افراد گرفتار کیا گیا جن کے پاس سے 66 ملین پاکستانی کرنسی اور ڈیرھ لاکھ امریکی ڈالر برآمد کیے گئے۔

ڈی شفقت جمال کا کہنا تھا کہ سیل کیے گئے پلازوں کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

FIA

peshawar

Dollar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div