Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

مانچسٹر: اسلامی سینٹرکی چھت پرخنزیر کا سر پھینک دیا گیا

واقعے کا مقدمہ نفرت انگیز جرم کے طور پر درج کرنے کا مطالبہ
شائع 12 دسمبر 2022 09:51am
تصویر/ گوگل
تصویر/ گوگل

مانچسٹرکےعلاقے اسٹاک پورٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں اسلامی سینٹرکی چھت پر خنزیر کا سر پھینک دیا گیا۔

ہیٹن مرسی میں بیٹرسی روڈ پر ایک اسلامی کمیونٹی ٹرسٹ واقع ہے، جس میں مسجد کے ساتھ ہی کمیونٹی سینٹر بھی ہے، جہاں پر9 دسمبر جمعہ کی رات جب لوگ باہر نکلے، تو انہوں نے خنزیر کا کٹا سر دیکھا۔

خنزیرکا کٹا ہوا سر کمیونٹی سینٹر کی چھت کے نچلے حصے پررکھا گیا تھا، جسے آسانی سے دیکھا جاسکتا تھا، جس کے بعد پولیس کو واقعے سے متعلق آگاہ کردیا۔

کمیونٹی سینٹر کے ایک ٹرسٹی کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعے نے وہاں موجود تمام افراد کو خوف میں مبتلا کردیا ہے، جن میں بچے اور بوڑھے بھی شامل ہیں۔

محمد طیب محی الدین نے کہا کہ کمیونٹی سینٹر میں شام کے وقت کچھ لوگ جمع ہوئے تھے لیکن جب باہر نکلے، تو ایک شخص نے بتایا چھت پر خنزیر کا سر پڑا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پولیس سے بات کی ہے اورانہیں بتایا ہے واقعے کا مقدمہ نفرت انگیز جرم کے طور پر درج کیا جائے۔

محی الدین نے واضح کیا کہ اس سے پہلے اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا جبکہ گزشتہ سال ہی چوری کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ٹی وی اور چندے کا باکس چوری ہوا تھا۔

uk

Muslim Community

Manchester

Heatons Muslims Community Trust

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div