Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ جلد سنایا جائے گا، اسلام آبادہائیکورٹ

عدالت نے کیس حتمی دلائل کے لئے 13دسمبر کو مقرر کردیا
شائع 08 دسمبر 2022 12:40pm
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی سے متعلق کیس کاجلد فیصلہ سنانے کا اعلان کردیا جبکہ کیس حتمی دلائل کے لئے 13 دسمبر کو مقررکردیا گیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے نا اہلی فیصلے کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت عمران خان کے وکیل علی ظفر ،الیکشن کمیشن کے وکلا ء ، ن لیگی رہنما محسن شاہ نواز رانجھا اپنے وکیل کے ہمراہ اور دیگر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے محسن شاہ نواز رانجھا سے استفسار کیا کہ کیا آپ کا ریفرنس تھا ؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہم نے درخواست اسپیکرقومی اسمبلی کو دی تھی،جنہوں نے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجا تھا ۔

عمران خان کے وکیل علی ظفر نے استدعا کی کہ عدالت الیکشن کمیشن کو مزید کوئی ایکشن لینے سے روک دے ، الیکشن کمیشن نےفوجداری کارروائی کے لئے کمپلینٹ فائل کی ہے،الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ کوہٹانے سے متعلق بھی کارروائی شروع کردی ہے۔

نمائندہ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ہمیں توعدالت نے پہلے ہی روک رکھا ہے، ہم کوئی کاروائی آگےنہیں بڑھارہے ، جس پر وکیل علی ظفر نے عدالت سے درخواست کی کہ الیکشن کمیشن نے 13 دسمبر کے لیے ایک اور نوٹس جاری کردیا ہے، عدالت اس کو روک دے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ عدالت اس کیس کی جلد سماعت کرکے فیصلہ کردے گی۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔

pti

imran khan

Justice Amir Farooq

Islamabad High Court

disqualify case

tosha khana case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div