Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات: میرپور میونسپل کارپوریشن کی میئرشپ پی ٹی آئی نے جیت لی

میونسپل کارپوریشن کی میئرشپ پی ٹی آئی نے 23 نشستیں حاصل کیں
اپ ڈیٹ 08 دسمبر 2022 10:05pm
آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات۔ فوٹو — فائل
آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات۔ فوٹو — فائل

آزاد جموں کشمیرمیں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔

میرپور آزاد کشمیر میونسپل کارپوریشن کی میئرشپ پی ٹی آئی نے 23 نشستیں حاصل کرکے اپنے نام کرلی ہے جب کہ ن لیگ 13، پیپلز پارٹی ایک نشست اور میرپور میونسپل کارپوریشن میں 9 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے پولنگ جاری رہی، پولنگ ختم ہوتے ہی ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

میرپور ڈویژن بھر میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 55 ہزار 550 اور خواتین ووٹرز کی کل تعداد 5 لاکھ 82 ہزار 499 ہے۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ، سیاسی جماعتوں کے 4 ہزار 300 سے زائد امیدوار مدمقابل ہیں۔

بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے دوران میرپور ڈویژن میں 2 ہزار 188پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے جن میں سے 874 کو حساس ترین جب کہ 803 کو حساس قرار دیا گیا۔

میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع کی 11 تحصیلوں، 116 یونین کونسلوں، 3 ضلع کونسل، 2 میونسپل کارپوریشن، 8 میونسپل کمیٹیوں اور 4 ٹاون کمیٹیوں کی مجموعی طور پر ایک ہزار 83 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔

اس سے قبل 4 دسمبر کو آزاد کشمیر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آزاد امیدواروں نے 262 نشستیں جیت کر سیاسی جماعتوں کو چاروں شانے چت کر دیا تھا ۔

پاکستان تحریک انصاف 260 نشستیں حاصل کر کے دوسرے اور مسلم لیگ ن 140 نشستیں جیت کر تیسرے نمبر پر رہی جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی 125 نشستیں اپنے نام کر کے چوتھی پوزیشن کی حقدار ٹھہری تھی۔

جموں کشمیر پیپلزپارٹی نے 29 اور آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے بھی 29 نشستیں حاصل کی تھیں۔

azad kashmir

local bodies election

Polling

Muzaffarabad

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div