Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ بھارت میں ریلیز ہوگی یا نہیں؟ پروڈیوسرنے اصل بات بتادی

بھارتی میڈیا کا دعوی تھا کہ فلم 23 دسمبر کو بھارت میں ریلیز ہوگی
شائع 05 دسمبر 2022 11:38pm

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے فلم کی بھارت میں ممکنہ ریلیز سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ذی اسٹوڈیوزکے تعاون سے دی لیجنڈ آف مولاجٹ 23 دسمبر کو بھارت بھر میں ریلیز کیے جانے کاامکان ہے۔

بھارتی فلم نگری کی خبروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ بالی ووڈ ہنگامہ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہےکہ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے 23 دسمبر کو ہندوستان کے سنیماوں میں ریلیز ہونے کی امید ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے بھارت میں پاکستانی فلم کی ریلیز کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ہماری بھارت میں کسی سے بھی اس طرح کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں امید ہے کہ بھارتی شائقین اس فلم کو سینما گھروں میں بھی دیکھیں گے۔

واضح رہےکہ فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ نے باکس آفس پر بالی ووڈ کی کئی بڑی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

فلم نے دنیا بھر سے ڈیڑھ ماہ میں 200 کروڑ روپے کماکر نیا اعزاز اپنے نام کیا ہے ۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو تقریبا 70 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا اور اس کی تیاری میں پانچ سال تک کا وقت لگا تھا مگر فلم نے محض ڈیڑھ ماہ میں بجٹ سے دگنی کمائی کی۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ 1980 سے قبل بنائی گئی پنجابی فلم ’مولا جٹ‘ کا نیا ورژن ہے، جس کی ہدایات بلال لاشاری نے دی ہیں جو نئی فلم کے شریک لکھاری بھی ہیں۔

پرانی فلم میں سلطان راہی، مصطفیٰ قریشی، آسیہ عالیہ بیگم اور کیفی سمیت دیگر اداکاروں نے کام کیا تھا اور اس کی ہدایات یونس ملک نے دی تھیں اور اسے سرور بھٹی نے پروڈیوس کیا تھا۔

جبکہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کاسٹ میں فواد خان نے ’مولا جٹ‘، حمزہ علی عباسی نے’نوری نتھ’، ماہرہ خان نے’مکھو جٹ’ جب کہ حمیمہ ملک نے ’دارو‘ کا کردار ادا کیا ہے۔

The Legend of Maula Jatt

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div