Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

ای سی سی نے 4.5 لاکھ ٹن گندم در آمد کرنے کی اجازت دے دی

روس سے درآمد کی جانے والی گندم گوادر پورٹ پر منگوائی جائے گی
شائع 05 دسمبر 2022 09:40pm
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس۔ فوٹو — فائل
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس۔ فوٹو — فائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے حکومتی سطح پر 4.5 لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دے دی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں حکومتی سطح پر 4.5 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دی گئی۔

روس نے پاکستان کو 372 ڈالرفی میٹرک ٹن گندم خریدنے کی پیشکش کی، روس سے درآمد کی جانے والی گندم گوادر پورٹ پر منگوائی جائے گی جو کہ فروری اور مارچ 2023 میں پاکستان پہنچے گی جب کہ پاسکو ترسیلی نظام کے ذریعے گوادر سے گندم صوبوں کو پہنچائے گا۔

اجلاس میں ای سی سی نے سیریل کارپوریشن کی جانب سے درآمدی گندم کا ریٹ بھی منظور کیا، سیریل کارپوریشن نے 372 ڈالر فی میٹرک ٹن گندم کی پیشکش کی تھی، جس سے ایک لاکھ 30 ہزار ٹن گندم کراچی پورٹ پہنچائی جائے گی۔

اس کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی توانائی منصوبوں کی ادائیگیاں کے طریقہ کار کو آسان بنانے کی منظوری دے دی، رقوم پاکستان انرجی ریوالونگ اکاؤنٹ کے ذریعے کی ادا کی جائیں گی۔

CPEC

اسلام آباد

Wheat

Economic coordination committee (ECC)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div