Aaj News

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

فائرنگ کے تبادلے میں 25 سالہ سپاہی ناصر خان شہید ہوگئے۔
شائع 05 دسمبر 2022 07:08pm
<p>تصویر بزریعہ اے پی پی</p>

تصویر بزریعہ اے پی پی

شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ 25 سالہ سپاہی ناصر خان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سےاسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے، ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

North Waziristan

operation

Comments are closed on this story.

مقبول ترین