Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ٹی20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: بھارت پاکستان کو ویزے جاری کرنے سے انکاری

بھارتی ہائی کمیشن نے قومی کرکٹرز کے پاسپورٹس بھی واپس نہیں کیے
شائع 05 دسمبر 2022 12:31pm

ٹی20بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ بھارت میں آج سے شروع ہورہا ہے لیکن بھارتی ہٹ دھڑمی کے باعث پاکستانی ٹیم کو تاحال ویزے نہ دیئے جاسکے جبکہ بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے قومی کرکٹرز کے پاسپورٹس بھی واپس نہیں کیے گئے۔

بھارت پاکستان دشمنی میں اندھا ہوگیا، کھیل میں بھی سیاست لے آیا، ہٹ دھرمی کی حد کردی، ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ آج سے بھارت میں شروع ہورہا ہے۔

میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب بھارتی شہردہلی میں منعقد ہورہی ہےتاہم بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستانی اسکواڈ کو ویزہ جاری نہ کرکے افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے سے محروم کردیا ۔

بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے قومی کرکٹرز کے پاسپورٹس بھی واپس نہیں کیے گئے ، بلائنڈ ورلڈ کپ میں پاکستان،آسٹریلیا ، بنگلہ دیش ، سری لنکا،جنوبی افریقااورنیپال کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

پاکستان نے پہلا میچ منگل کو جنوبی افریقاکے خلاف کھیلنا تھا جبکہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ ٹاکرا 8دسمبر کو تھا۔

india

پاکستان

New Delhi

visa

t20 blind cricket wc

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div