Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

گو پنجاب ایپ سے گھر بیٹھے سرکاری سروسز حاصل کرسکتے ہیں۔
شائع 04 دسمبر 2022 07:03pm
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں، بیرون ملک سے آنے والے آئی ٹی ایکسپرٹ کا پنجاب میں خیر مقدم کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے انگلینڈ سے آنے والے پاکستانی نژاد سابق پولو پلیرز، کوچ اور آئی ٹی ایکسپرٹ کے وفد نے ملاقات کی۔ جہاں باہمی دلچسپی کے معاملات، پنجاب میں پولو کھیل کے فروغ اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں۔ بیرون ملک سے آنے والے آئی ٹی ایکسپرٹ کا پنجاب میں خیر مقدم کریں گے۔ گو پنجاب ایپ کے ذریعے عوام گھر بیٹھے 30 سرکاری سروسز حاصل کرسکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے صدر وفاق المدارس العربیہ کی قیادت میں علما کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ پنجاب میں طلبہ کے لیے ناظرہ اور ترجمہ قرآن لازمی کر دیا گیا ہے، بچوں کا ذہن دین کی طرف راغب ہو گا تو قوم بنےگی، ناظرہ، ترجمہ قرآن پڑھانے کے لیے علما، حفاظ کی ایک لاکھ ملازمتیں پیدا ہوئیں۔

TECHNOLOGY

cm punjab

Chaudhry Pervaiz Elahi

Punjab Govt

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div